عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 20 عمرہ زائرین شہید، 29 زخمی

0
83

جدہ: سعودی عرب کے شمالی عسیر کے علاقے میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، آگ لگ گئی، حادثے  میں 20 عمرہ زائرین شہید اور 29 زخمی ہوگئے۔

بس مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو لے کر خمیس مشیط سے مکہ مکرمہ جارہی تھی۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد عسیر سینٹرل ہسپتال اور ابہا کے پرائیویٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا، مرنے والوں کی ڈیڈ باڈییز ہسپتال کے سرد خانے میں رکھی گئی ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق متعلقہ حکام حادثے کے اسباب جاننے کے لیے تحقیقات کررہے ہیں۔ بس میں زیادہ تر غیر ملکی سوار تھے۔ ابھی  یہ پتہ نہیں چل سکا کہ غیر۔ملکیوں کا تعلق کن ممالک سے ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں