وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

0
204

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔ ایماندار قیادت ہی ملک کو آگے لے کر جا سکتی ہے۔ ملک کی قسمت کھوٹی کرنے والے سابق حکمران عبرت کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ قومی مفادات کو بالائے طاق رکھنے والی پی ڈی ایم خود اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکی ہے۔ ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو پہلے کچھ حاصل ہوا نہ آئندہ کچھ  حاصل  ہوگا اور ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت مدت پوری کرے گی، سازشی عناصرہاتھ ملتے ہی رہ جائیں گے اور اپوزیشن کو منفی سیاست کا جواب عوامی خدمت کے ذریعے دیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں