کرائم رپورٹرز ایسوی ایشن پاکستان کا پہلا آئین جنرل کونسل سے باقائدہ متفقہ طور پر منظور کرلیا

0
123

کراچی: کرائم رپورٹرز ایسوی ایشن  پاکستان کا پہلا آئین جنرل کونسل سے باقائدہ متفقہ طور پر  منظور  کرلیا گیا۔ سی آر اے کا غیر معمولی جنرل کونسل اجلاس 27 مارچ بروز ہفتہ کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر سی آر اے کے چھالیس 46 سے زاٸد اراکین نے جنرل کونسل اجلاس میں شریک ہوکر آئین کی منظوری کے لیے رائے دہی میں حصہ لیا۔

 اجلاس کی صدارت سی آر اے کے صدر سمیر قریشی نے کی جبکہ سیکرٹری سی آر اے راجہ طارق  نے معاونت کے فرائض انجام دیے۔ اجلاس میں آئینی کمیٹی کے سربراہ  عامر مجید نے آئین کی تمام آرٹیکلز ممبران کے سامنے پیش کیے اور ان پر علیحدہ علیحدہ منظوری حاصل کی۔ اجلاس کے موقع پر سی آر اے باڈی کی جانب سے سابقہ آئینی کمیٹی کے سربراہ جاوید اصغر چوہدری اور موجودہ آئینی کمیٹی میں شامل مبشر فاروق کا آٸین کے مسودے کو قلب میں ڈھالنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔ اجلاس کے دوران اراکین نے بھی کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ سی آر اے کے قیام کے سولہ 16 سال بعد آئین کی  باقائدہ منظوری عمل میں لائی جاسکی ہے،  جسے تمام اراکین کی جانب سے تاریخی سنگ میل قرار دیا جارہا ہے ۔ سی آر اے باڈی نے غیرمعمولی جنرل کونسل اجلاس سے پہلے آٸین کی باقاعدہ منظوری پر اراکین کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں