نوجوان صحافی اجے لالوانی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت

0
75

سکھر: نوجوان صحافی اجے لالوانی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت، سکھر پولیس کی لاہور ریلوے اسٹیشن پر کاروائی۔

پولیس زرائع کے مطابق صحافی اجے لالوانی کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم غلام اکبر منگریو لاہور سے گرفتار کرلیا ہے۔ تھانہ نو لکھا پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم غلام اکبر منگریو کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ لاہور پولیس نے ملزم اکبر منگریو کو سکھر پولیس کو حوالے کرنے سے انکار کیا ہے۔ تھانہ نو لکھا میں لاہور اور سکھر پولیس کے افسران میں تلخ کلامی ہوئی ہے۔

ملزم غلام اکبر کو موبائل نمبر کی لوکیشن سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اجے لالوانی قتل کیس میں ملوث ملزم غلام اکبر منگریو پہلے بھی سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب ہے۔ پولیس نے گزشتہ روز ملزم کی گرفتاری کے لیے اس کے گاؤں تھمی چھاپہ مارا تھا مگر ملزم فیملی سمیت فرار ہوگیا تھا۔ ملزم غلام اکبر منگریو کی شناخت اجے لالوانی کے گھر کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمرے کے زریعے ہوئی تھی۔ سی سی ٹی وی فٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ملزم اجے لالوانی کے گھر کے باہر ریکی کر رہا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج مم صحافی اجے لالوانی پر فائرنگ کرنے والے نقاب ملزمان سے ملزم اکبر منگریو کو بات چیت کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ صحافی اجے لالوانی کو 10 روز قبل نائی کی دوکان میں فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا تھا۔ اجے لالوانی ایک روز بعد سول اسپتال میں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں