سندھ میں طلبا یونین کی بحالی کے لیے مجوزہ بل تیار

0
150

کراچی: سندھ میں طلبا یونین کی بحالی کے لیے مجوزہ بل تیار کرلیا گیا۔ مجوزہ بل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون نے منظور کرکے اسمبلی بھجوا دیا گیا۔ بل آیندہ اجلاس میں زیر بحث لایا جائے گا۔

ڈرفٹ میں طلبا انتخابات کے ذریعے سات سے گیارہ نمائندوں پر مشتمل یونین کومنتخب کریں گے اور تعلیمی اداروں میں ہر سال طلبا یونین کے انتخابات ہونگے۔

بل میں تعلیمی ادارے کی سینیٹ/سینڈیکٹ میں طلبا یونین کی نمائندگی ہوگی اور تعلیمی ادارے کی انسداد ہراسمنٹ کمیٹی بھی یونین کی نمائندگی ہوگی۔ دوماہ میں تعلیمی ادارے طلبا یونین کے قواعط و ضوابط طے کرینگے اور تعلیمی اداروں میں ہتھیاررکھنے اور لے کر چلنا ممنوع ہوگ۔ تعلیمی اداروں میں آتشگیر مواد ممنوع ہوگا اور یونین مفاد عامہ کے پروگرامات اور طلبا کی سہولیات و ماحول کے لیے کام کرے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں