این آئی سی وی ڈی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری کا معاملہ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا نگران وزیراعلی سندھ کو شکایتی خط

0
13

کراچی: این آئی سی وی ڈی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری کے معاملہ پر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے نگران وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو شکایتی خط لکھ دیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی شکایت بھی کردی۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے خط میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی بھرتی کی سمری کیوں منظور نہیں کی جارہی اور سلیکشن کمیٹی کی طرف سے 21 فروری کو سمری ارسال کی گئی۔ سمری میں پروفیسر طاہر صغیر پہلے، پروفیسر طارق اشرف دوسرے پر پاس ہوئے اور پروفیسر محمد نواز لاشاری تیسرے نمبر پر تھے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سیاسی اثرر و سوخ رکھنے والے ڈاکٹر ندیم قمر کو سات مہینوں سے غیر قانونی طور پر ای ڈی رکھا گیا ہے۔ این آئی سی وی ڈی کے متعلق پہلے کئی خطوط سابقہ وزیر صحت اور وزیراعلی کو لکھ چکے کوئی جواب نہیں ملا۔

تیرہ ستمبر کو وزیراعظم کو خط لکھا کہ ندیم قمر کی تقرری اور 66 لاکھ ماہانہ تنخواہ کو غیر قانونی قرار دیا۔ 31 اکتوبر 2022 کوغیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں پر وزیر صحت کو خط لکھ کر آگاہی دی کچھ نہ ہوا۔

خط میں مذید کہا گیا ہے کہ ادارے کو سال 2020-21 کے دوران 69 ملین روپے سالانہ اور 345 ملین پانچ سال میں نقصان پہنچایا گیا۔ ادارے میں مستقل ای ڈی کا تقرر کرکے ادارے کو بچایا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں