ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کر دیے جانے کا امکان

0
27

کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کر دیے جانے کا امکان، حکومت کی جانب سے غیر استعمال شدہ حج کوٹہ کی سعودی عرب کو واپسی پرغور شروع کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے رواں سال استعمال نہ کیا جانے والے حج کوٹہ کی سعودی عرب کو واپسی پرغور شروع کر دیا۔

وزارت مذہبی امورکے مطابق سعودی عرب کی جانب سے استعمال نہ کیا جانے والے حج کوٹہ کی واپسی پرغورکیا جارہا ہے، حج کوٹہ کی واپسی کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق درخواستوں کی کم وصولی پر سرکاری حج کوٹہ پرائیویٹ آپریٹرز کو دینے پر بھی غور کیا گیا۔ پرائیویٹ حج آپریٹرز کو اضافی کوٹہ دینے پر وہ مارکیٹ سے ڈالرز لیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ ملکی تاریخی میں پہلی مرتبہ مقرر کردہ سرکاری کوٹے سے بھی کم حج درخواستیں موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ رواں سال حج کے لیے پاکستان کا کوٹہ ایک لاکھ 79ہزار افراد کا ہے تاہم حج اخراجات میں غیر معمولی اضافے کے باعث درخواستیں جمع کرانے والے حج کے خواہشمندوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں