24 گھنٹے میں 92 اموات، 2 ہزار 253 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، این سی او سی

0
73

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعداد و شمار جاری کردہے گئے۔ 24 گھنٹے میں 92 اموات،2 ہزار 253 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 4 عشاریہ 82 رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 46 ہزار 726 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ ملک میں کورونا سےاموات کی تعداد 20 ہزار 400 ہوگئی ہے جبکہ کورونا متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 5 ہزار 852 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں 9839 اور سندھ میں4936 اموات ہوئیں جبکہ ‏خیبر پختونخوا میں3970 اور ‏اسلام آباد میں 746 اموات ہوئیں ہیں۔ ‏بلوچستان 270 اور ‏گلگت بلتستان 107 اموات ہوئیں۔ ‏آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 532 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں 3 لاکھ 35 ہزار577 افراد متاثر ہوئے اور سندھ میں متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 557 ہوگئی ہے جبکہ کے پی میں 1 لاکھ 30 ہزار 187، بلوچستان 24 ہزار 638 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں 80 ہزار 529 اور آزاد کشمیر میں 18 ہزار 852 افراد متاثر ہوئے جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 5512 ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز پنجاب میں 55 مریض جان کی بازی ہار گئے اور
گزشتہ روز خیبر پختونخوا میں 20 اموات ہوئیں ہیں جبکہ
گزشتہ روز سندھ میں 16،اسلام آباد میں1 مریض جان بحق ہوا۔ ملتان72، لاہور میں45 اور بہاولپور میں 40بفیصد وینٹی لیٹر بھر گئے۔ ملتان 54، صوابی 45 اور پشاور 39 فیصد آکسیجن بیڈ پر مریض موجود ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں