وزیراعلیٰ کے پی نے بھی عمران خان کو شٹ اپ کال دیدی، شرجیل میمن

0
39

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان صرف اعلان ہی رہا اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بھی عمران خان کو شٹ اپ کال دیدی۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ نوٹنکی کرنے والوں کا ٹولہ ہے، عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان محض اعلان ہی رہا۔ یہ لوگ قومی اسمبلی کے اسپیکر کے سامنے بھی پیش نہیں ہوئے، کے پی میں تو ان کو کسی نے نہیں روکا، اسمبلی کیوں نہیں تحلیل کی؟ وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے بھی عمران خان کو شٹ اپ کال دے دی ہے۔ عمران خان بلیک میلنگ، دھونس اور دھمکیوں سے دوبارہ اقتدار چاہتے ہیں، عمران خان ملک پر عمرانی ڈاکٹرائن مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال سنگین ہے، کے پی کا ڈپٹی اسپیکر اور تھانے بھی محفوظ نہیں۔ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام اور بے یقینی کی صورتحال میں رکھنا چاہتی ہے، عمران خان نہیں چاہتے کہ پاکستان کی معیشت چلے، عمران خان کی خواہش ہے کہ ملک میں سری لنکا جیسی صورتحال جنم لے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں