وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کا اجلاس

0
63

کراچی: ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، برگیڈیئر (رٹائرڈ) خالد کھوکھر، میجر (رٹائرڈ)  آغا نواز، برگیڈیئر عقیل، پی ایچ ایف کے سیکریٹری جنرل آصف باجوہ اور دیگر شریک تھے۔

 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کی تعمیر نو پر بریفنگ دی گئی۔ نئے ڈزائن میں اسٹیڈیم میں تماشایوں کے کھڑے ہونے اور بیٹھنے کی جگہ، کھلاڑیوں کی ہاسٹل اور ٹیم کا چینجنگ روم ہوگا۔ نئے اسٹیڈیم میں 15000 تماشایوں کی جگہ ہوگی اور وی آئی پی پویلین ہوگا جس میں 100 لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ ہوگی۔ تمام پویلینز 8 فٹ گراؤنڈ سے اونچے ہونگے اور اسٹیڈیم میں پی ایچ ایف آفیس، میڈیا سینٹر، کمینٹری بوکس وی آئی پی پویلین کی طرگ بنائیں جائیں گے۔

 اسٹیڈیم کے رائیٹ سائیڈ پر جیم، اسکوئش گراؤنڈ، بولنگ الیز، کافی شاپ تعمیر کی جائینگی۔ ایک سنتھیٹیک جوگنگ ٹریک تماشایوں اور آسٹرو طرف کے بیچ میں بنایا جائے گا۔ اسٹیڈیم میں سوئیمنگ پول، اسنوکر روم، چیس روم بھی ہونگے اور اسٹیڈیم کی تعمیر پر 1.5 بلین روپے خرچ ہونگے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں ہاکی کے کھیلنے میں جو ترقی کرنی چاہئے تھی وہ نہیں ہوئی۔ ہم نے صوبے کے دیگر اضلاع میں ہاکی کو فروغ دینے کیلئے گراؤنڈ بنانے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ کراچی کا ہاکی اسٹیڈیم دنیا کے بہترین اسٹیڈیمز میں شمار ہو اور یہ ہاکی اسٹیڈیم ایک سپر اسٹیکچر اسٹیڈیم ہوگا۔ اسٹیڈیم کی تعمیر کے پہلے فیز کیلئے سندھ حکومت 845 ملین روپے دیگی۔ سندھ حکومت اسٹیڈیم کی تعمیر کے دوسرے مرحلے کیلئے پی پی پی موڈ کے تحت فنانس کرے گی۔ دوسرے مرحلے کی تعمیر کا لون سندھ حکومت ادا کریگی۔ سندھ حکومت پی ایچ ایف کے ساتھ ملکر نہ صرف دنیا کا ایک بہترین اسٹیڈیم تعمیر کرے گی بلکہ ہاکی کو ترقی بھی دلوائے گی۔ یہ ورلڈ کلاس اسٹیڈیم ہوگا جس میں سندھ حکومت پر لحاظ سے بھرپور کردار ادا کریگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں