سوٹ کیس میں عورت کی لاش ملنے کا واقعہ، ایک شخص گرفتار دو کی تلاش جاری

0
32

کراچی: ملیر کے علاقے بن قاسم سے سوٹ کیس میں عورت کی لاش ملنے والے کیس میں پیشرفت
انویسٹیگیشن پولیس ملیر نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عورت کے قتل میں ملوث ایک ملزم ولید کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر عارب مہر کے مطابق عورت کی لاش ناقابل شناخت تھی، جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوے پہلے اس کی شناخت کی گئی۔ مقتول عورت کی شناخت لاہور کی رہائشی زرینا ولد غلام عباس کے طور ہوئی اور عورت کے موبائل فون کے ریکارڈ کی مدد سے اندھے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے جبکہ اس کے 2 ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ عورت لاہور سے حیدرآباد آئی تھی جہاں وہ غیر اخلاقی کام کرتی تھی اور 6 مئی کو بن قاسم سے عورت کی لاش سوٹ کیس میں ملی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں