سعودی عرب، مانچسٹر یونائیٹڈ کے الیکس ٹیلیس کا رونالڈو کے النصر کلب کے ساتھ معاہدہ

0
28

کراچی: برازیل کی قومی فٹ بال ٹیم کے فل بیک ایلکس ٹیلیس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑ کر سعودی پرو لیگ کی ٹیم النصرکلب میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ سعودی کلب کے ساتھ ان کا معاہدہ 2025 تک جاری رہے گا۔ دونوں کلبوں نے اتوار کو ان کی النصر میں منتقلی کی تصدیق کی ہے۔

گذشتہ سیزن میں 30 سالہ ایلکس نے مستعار پر سویلا کلب کی طرف سے کھیلتے ہوئے یورپا لیگ جیتی تھی۔ وہ اپنے نئے کلب میں یونائیٹڈ کے سابق ساتھی کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ دوبارہ ملیں گے۔ ان کے النصر کلب کے ساتھ معاہدے کی مالی تفصیل ظاہر نہیں کی گئی۔ تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کو اس معاہدے کی مد میں قریباً 60 لاکھ پاؤنڈ (7.71 ملین ڈالر) ملیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں