شہباز شریف کی محروم سینئیر صحافی عارف نظامی کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت

0
73

لاہور: پاکستان مسلم  لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کی عارف نظامی مرحوم کے گھر آمد۔ شہباز شریف نے سینئر صحافی عارف نظامی کی وفات پر ان کے صاحبزادوں سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عارف نظامی کھرے انسان، صاف گو صحافی اور جمہوری سوچ رکھنے والے شخص تھے۔ وہ مشکل حالات اور مسائل سے افہام کی راہ نکالنے اور اتفاق پیدا کرنے کا جوہر رکھنے والے انسان تھے۔  صحافت، سیاست اور ذاتی زندگی میں ان کا ہر حوالہ بڑا ہی معتبر تھا۔ ان کی وفات ہم سب کے لئے ایک بڑا صدمہ ہے۔

 شہباز شریف کا مرحوم عارف نظامی کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار  مرحوم عارف نظامی کے صاحبزادوں نے شہباز شریف کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں