پاکستان ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی کو سب سے زیادہ محفوظ بنانے والا ملک قرار

0
61

کراچی: پاکستان ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی کو سب سے زیادہ محفوظ بنانے والا ملک قرارد دے دیا گیا، پاکستان نے بھارت کو 6 پوائنٹس پیچھے چھوڑ دیا۔

این ٹی آئی نیوکلیئر سیکیورٹی انڈیکس نے اعتراف کیا کہ پاکستان ذمہ دار ترین ریاست ہے، نئے ضوابط لاگو کر کے سیکیورٹی کو مؤثر بنایا، پاکستان نے ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی میں بھارت کو 6 پوائنٹس پیچھے چھوڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کا ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی میں دنیا بھر میں 19 واں نمبر ہے، اپنے درجے کو 7 پوائنٹس بلند کیا ہے، گلوبل نارمز کیٹیگری میں بھی پاکستان کا پلس ون درجہ بڑھا، تنصیبات کے تحفظ میں بھی بھارت کے 53 پوائنٹس جبکہ پاکستان کا سکور 58 ہے۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید نے رپورٹ کا خیر مقدم کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں