بلاول بھٹو زرداری کی جیلانی ہاؤس آمد، سید قائم علی شاہ سے تعزیت

0
61

خیرپور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جیلانی ہاؤس آمد، سابق وزیر اعلی سید قائم علی شاہ سے تعزیت کی۔

 بلاول بھٹو زرداری نے سید قائم علی شاہ سے ان کے صاحبزادے مظفر علی شاہ اور صاحبزادی نجمہ شاہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ سے بھائی اور بہن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کی مرحوم مظفر علی شاہ اور مرحومہ نجمہ شاہ کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور مرحومین کے انتقال پر لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔

 بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ قمر زمان کائرہ، صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ، صوبائی مشیر اور پارٹی کے صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو، صوبائی وزیر سہیل انور سیال، اعجاز جکھرانی نعمان اسلام شیخ، سید فرخ احمد شاہ، ارسلان اسلام شیخ، عاجز دھامرا، نواب خان وسان، ساجد بھانبھن نعیم کھرل اور منور وسان بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں