پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس، بھارت کی جعلی خبروں سے نپٹنے کے لئے حکمتِ عملی پر بریفنگ

0
19

اسلام آباد: کشمیر کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہریار خان آفریدی نے کہا کہ ہندوستان معلوماتی دہشت گردی میں ملوث ہے اور یہ کہ پاکستان اور کشمیر دونوں ہی بھارت کے پروپیگنڈا کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے ڈس انفو لیب نے بھارتی خبروں کے جعلی نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ہے اور اب پاکستان کو ڈیجیٹل اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے ان جعلی خبروں کا ڈٹ کے مقابلہ کرنا ہے۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل سپیس پر اپنی جگہ بنانی ہے تاکہ کشمیر پر پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے رکھا جا سکے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم کشمیر سے متعلق حقائق  فراہم کرنے کے لئے ایک آن لائن ڈیٹا رپازٹری تشکیل دے رہے ہیں جس سے دنیا کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں درحقیقت کیا ہو رہا ہے اور ہندوستان جعلی ویب سائٹ کے ذریعے حقائق مسخ کر رہا ہے ذرائع ابلاغ کو کس طرح جوڑ توڑ اور مسخ کررہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کو سچ بتانے کی ضرورت ہے۔

شہریار خان آفریدی نے کہا کہ کشمیر سے متعلق ڈیٹا کا آٹھ بڑی زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا اور نمل انتظامیہ نے بلا معاوضے ترجمہ کے لئے رضاکارانہ خدمت کی پیشکش بھی کی ہے۔

پارلیمانی کمیٹی نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی کمپنی ISSM لیبلنگ سلوشنز کے سی ای او احسن مشکور اور سی پی او ابو عبد اللہ اشعر کو اجلاس میں بھارت کی جعلی خبروں کیخلاف آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے مؤثر استعمال پر بریفنگ کےلئے مدعو کیا۔

ابوعبداللہ اشعر نے یورپی یونین کے ڈس انفو لیب میں بیان کردہ ہندوستان کی جعلی خبروں کے خلاف مجوزہ پاکستانی حکمتِ عملی پر بریفنگ دی۔

ایم این اے خرم دستگیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق ڈیٹا متعدد زبانوں میں پیش ہونا چاہئے تاکہ متعدد ثقافتوں اور زبانوں کے لوگ اس داستان کو سمجھ سکیں۔

احسن مشکور نے بتایا کہ پاکستان ٹیکنیکل ٹولز اور مرکزی اعداد و شمار کے ذخیرے کی عدم موجودگی کی وجہ سے نقصانات کا شکار ہے۔ اس مسئلے کے حل کے طور پر اشعر نے حقائق پر مبنی مرکزی اعداد و شمار کے ذخیرے بنانے کی تجویز پیش کی تاکہ غلط معلومات اور جعلی مواد کی نشندہی کےلئے اس ذخیرے کہ استعمال کیا جا سکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں