سابق صدر فیلڈ مارشل ایوب خان کے استعفی دیتے وقت الفاظ، لگتا ہے کہ قدرت بھی ہمارے خلاف ہو چکی ہے

0
194

کراچی: سابق صدر ‏فیلڈ مارشل ایوب خان کے خلاف عوامی تحریک کے آخری دنوں میں ایوب خان نے اپنے ایک معتمد وزیر کو بلایا اور کہا کہ وہ استعفی دینے کا سوچ رہے ہیں۔ معتمد وزیر نے کہا کہ آپ ابھی فیصلہ نہ کریں اور حکومت جلد مظاہروں پر قابو پا لے گی۔

صدر ‏ایوب خان بولے نہیں آج راولپنڈی میں ایک عجیب واقعہ ہوا ہے اور وہ یہ کہ جب پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس پھینکی تو اس وقت ہوا کا رخ پولیس کی جانب ہو گیا اور آنسو گیس نے مظاہرین کی بجائے پولیس کو شدید متاثر کیا۔

صدر ‏ایوب خان نے کہا لگتا ہے کہ قدرت بھی ہمارے خلاف ہو چکی ہے۔ ایوب خان نے 25 مارچ 1969 کو استعفی دے دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں