لاڈلے وزیر مراد سعید کی نمبر ایک پوزیشن کا جواز پیش کرنے پر محسن بیگ ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار

0
237

اسلام آباد: سینئر صحافی محسن بیگ گرفتار کو لاڈلے وفاقی وزیر مراد سعید کی پہلی پوزیشن کا جواز پیش کرنا مہنگا پڑ گیا۔

سینئر صحافی محسن بیگ کو ایف آئی اے نے اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ٹیم کو چھاپے کے دوران مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

اس دوران ایف آئی اے کا سب انسپکٹر بھی زخمی ہو گیا۔صحافی محسن بیگ کے بیٹے نے گرفتاری کی تصدیق کر دی۔

گذشتہ دنوں غریدہ فاروقی کے پروگرام میں محسن بیگ نے مراد سعید بارے ذومعنی گفتگو کا آغاز کیا تھا۔

محسن جمیل بیگ کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعہ 7ATA شامل کی گئی ہے۔ مقدمہ میں اقدام قتل کی دفعہ 324 بھی شامل کرلی گئی ہے۔ مقدمہ نمبر 87 میں 353/186/148/149/342 بھی شامل ہے۔

‏صحافی محسن بیگ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ اے ٹی سی نے محسن بیگ کے میڈیکل کا حکم دیدیا اور تین روزہ ریمانڈ بھی دیدیا ہے۔

صحافی محسن بیگ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے عمران خان کے کہنے پر مجھ پر بہت تشدد کیا۔

عدالت نے صحافی محسن بیگ کی گرفتاری غیر قانونی قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او نے جعلی کارکردگی دکھانے کیلئے مقدمہ درج کیا اور ملزم کو کوئی نوٹس بھیجا گیا؟ انکوائری کے بغیر تو گرفتاری نہیں ہوسکتی۔ ان افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے محسن بیگ پر کیس بنایا۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ مقدمہ نو بجے درج ہوا اور ساڑھے نو بجے بغیر وارنٹ کے چھاپہ مارا گیا۔

واضح رہے کہ صحافی محسن بیگ حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں