تھانہ اسٹیل ٹائون، گرفتار ماسیوں سے دوران تفتیش اہم انکشاف

0
131

کراچی: اسٹیل ٹائون پولیس نے گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے گھروں میں کام کرنے والی تین ماسیوں نوشین عرف شیرو، کوثر عرف قیصرو اور روقیہ عرف رانی کو گرفتار کرلیا تھا جن سے سونے کے زیورات اور مال مسروقہ برآمد کرلیا۔

دی پاکستان اُردو کے رابطہ کرنے پر تھانہ اسٹیل ٹائون کے انوسٹی گیشن آفیسر سردار علی گجر نے بتایا کہ خواتین نے دوران تفتیش کراچی میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ یہ خواتین کراچی کے مختلف علاقوں کے گھروں میں کام کرتے ہوئے مختلف نام بتاتی تھیں اور ان کا ہدف زیادہ ترڈیفنس رہا ہے۔ یہ چھوٹے علاقوں شاہ لطیف ٹائون کے گھروں میں بھی وارداتیں کرچکی ہیں۔

کچھ لوگوں نے ڈیفنس سے آکر رابطہ کرکے ان خواتین کو شناخت کیا ہے۔ ان خواتین سے مذید تفتیش جاری ہے اور دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں