ایئر پورٹ پر مسافر بچی کو ہرساں کرنے کا معاملہ، ایف آئی اے افسر معطل

0
166

کراچی: سب انسپکٹر سنجے نے لڑکی سے موبائل نمبر اور مٹھائی مانگی، نمبر نہ دینے پر اسے ہراساں کیا۔ کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے افسر کی جانب سے بحرین سے آئی لڑکی کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سب انسپکٹر سنجے نے لڑکی سے موبائل نمبر اور مٹھائی مانگی۔

 لڑکی کے نمبر نہ دینے پر ایف آئی اے افسر نے اسے ہراساں کیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر فاروقی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر سنجے کو معطل کردیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے عامرفاروقی نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیگی اور ملوث افسر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، الزامات درست ثابت ہونے پر افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

 

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں