محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی

0
37

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں لاء اینڈ آرڈر کی موجودہ صورتحال کے باعث فیصلہ کیا گیا اور آئی جی سندھ کی جانب سے محکمہ داخلہ کو خط لکھا گیا تھا۔

خط میں سیاسی اور دیگر عناصرکارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ سڑکوں شاہراہوں کو بلاک اور دھرنا یا اجتماع کیاجاسکتا ہے۔ ممکنہ صورتحال کی وجہ سے عام شہری کی زندگی متاثر ہوگی اور
ریاست مخالف عناصر صورتحال کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے ذریعے 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی لگادی دی گئی ہے اور کسی بھی اجتماع یا مظاہرہ پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ 30 روز کیلئے ریلیز نکالنے پر بھی پابندی ہوگی۔ متعلقہ تھانے کا ایس ایچ او دفعہ 188 کے تحت کارروائی کرسکے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں