ایف آئی اے کے 6 اعلی افسران کے فوری تبادلے

0
45

کراچی: ایف آئی اے کے 6 افسران کے فوری طور پر تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گۓ ہیں۔ اس سلسلے میں تین مختلف نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر وصی اللہ بھٹی کا کراچی سی پورٹ سے چھ ماہ کے لیے بلوچستان، اے ڈی محمد اقبال کا میرپور خاص سے کراچی سی پورٹ، اے ڈی راشد بھٹی کا کراچی امیگریشن سے میرپور خاص اور اے ڈی بہزاد اعظم کا اے ایچ ٹی سی سے کراچی ائرپورٹ امیگریشن تبادلے کیے گئے ہیں۔ انسپیکٹر سہیل محمود کا تبادلہ اے ایچ ٹی سی سے زونل آفس اور انسپیکٹر بابر علی کا تبادلہ بطور ایس ایچ او اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر صبا ستار جو آج کل کورس پر ہیں ان کا ٹرانسفر کمرشل بینک سرکل لاہور کر دیا گیا ہے۔ وہ کورس ختم ہونے کے دو ماہ بعد چارج سنبھالیں گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں