کورونا ویکسین لگوانے کے باوجود وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کا شکار

0
176

اسلام آباد: سرکاری زرائع مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کورونا وائرس مثبت آ گیا اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد عمران خان نے آئیسولیشن اختیار کرلیا ہے۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹوئٹر پر تصدیق کر دی

‏ وفاقی وزیراسدعمر نے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان خیریت سے ہیں اور وزیراعظم سے رابطے  میں رہنے والوں کا بھی کورونا ٹیسٹ ہوگا۔3

یاد رہے 18 مارچ کو ہی وزیراعظم نے کورونا سے بچائوں کی ویکسین لگوائی تھی اور آج 20 مارچ کو اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں