پاک-ڈنمارک کے انرجی اجلاس میں اہم فیصلے

0
118

اسلام آباد: پاک-ڈنمارک کا انرجی اجلاس ہوا۔ وزارت توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے پاک ڈنمارک کا مشترکہ اجلاس وزیر توانائی عمر ایوب خان اور ڈینش سفیر کی صدارت میں ہوا۔

اجلاس میں ڈنمارک کی انرجی ٹیکنیکل ٹیم نے پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ کی روشنی میں پاک ڈنمارک کا مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا۔

وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ ڈنمارک کیطرف سے توانائی کے شعبے میں جی ٹو جی تعاون کے اقدام کو سراہتے ہیں۔ چاہتے ہیں کہ ڈنمارک مقامی سطح پر ونڈ ٹربائن اور سولر پینل کی مینوفکچرنگ میں تعاون کرے اور ہماری حکومت توانائی شعبے کی ترقی کے لئے نمایاں کام کر رہی ہے۔ پاکستان کی توانائی مارکیٹ کو وسعت دے رہے ہیں۔ حکومت بجلی کی کم لاگت پیداوار اور ٹرانسمیشن سسٹم پر کام کر رہی ہے۔

ڈینش سفیر نے اجلاس میں کہا کہ ڈنمارک، پاکستان کے ساتھ  برابری کی بنیاد پر پارٹنر شپ کا خواہاں ہے۔ ڈنمارک مشترکہ ورکنگ گروپ کے ذریعے پالیسی اور آپریشنل سطح پر تجربے کا تبادلہ کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں