سیکورٹی اسپیشل برانچ سندھ کے پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں پر نظرثانی، 2 ہزار کانسٹبل بھرتیاں

0
49

کراچی: سندھ پولیس کی سیکورٹی اسپیشل برانچ میں تعینات 334 پولیس اہلکاروں کی اپ گریڈیشن اور تنخواہوں میں نظر ثانی کے تین مختلف نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے گئے۔ اہلکاروں میں پولیس کانسٹیبلز، ہیڈ کانسٹیبلز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز شامل ہیں۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ سیکورٹی اسپیشل برانچ سندھ عرفان مختار بھٹو کے دستخط سے جاری کردہ تین نوٹیفکیشنز کے مطابق 81 ہیڈ کانسٹیبلڑ جو اپنے پے اسکیل کی آخری حد پر پہنچ گئے تھے ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح 200 پولیس کانسٹیبلز اور 53 اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کی تنخواہوں میں بھی اضافے کئے گئے ہیں۔ تنخواہوں میں 250 روپے سے 1 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

دریں اثنا سندھ پولیس کی ریپڈ رسپانس فورس میں 2 ہزار کانسٹبل کو بھرتی کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ امیدوار کی تعلیمی قابلیت میٹرک اور ڈومیسائل سندھ کے شہری اور دہہی علاقوں سے ہونا چاہئے۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 جولائی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں