سندھ میں محکمہ جنگلات کی زمینوں پے قبضوں کا معاملہ، اب نیب قبضہ گیروں کے خلاف کاروائی کرے گی

0
59

کراچی: محکمہ جنگلات کی زمینوں پے قبضوں کا معاملہ،۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کی محمکہ جنگلات کے افسران کے ساتھ اہم میٹنگ ہوئی۔ قبضہ گیروں کے خلاف اب نیب کاروائی کرے گی۔ محکمہ جنگلات نے قبضہ مافیا کی لسٹ نیب کو فراہم کردی۔

سندھ میں جنگلات کی زمین پے قبضا کرنے والوں کو نیب کی جانب سے کال اپ نوٹیس جاری کیا جائے گا۔

محکمہ جنگلات کی جانب سے جنگلات کی زمین پے قبضہ کرنے والوں کی لسٹ نیب کو فراہم کردی گئی ہے۔ ضلع ملیر میں چند افراد کیخلاف تحیقات شروع کردی ہے۔

محکمہ جنگلات سندھ کے مطابق گھوٹکی، سکھر ، خیرپور اور ضلع ملیر سمیت دیگر اضلاع میں ایک لاکھ ایکڑ زمین پے قبضہ ہے۔ ہم نے قبضہ مافیا کی لسٹ نیب کو فراہم کر دی ہے اور قبضہ مافیا خلاف اب نیب کاروائی کرے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں