سائٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب نجی فیکٹری میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگڈر، 3 بچوں سمیت 8 خواتین جاں بحق

0
76

کراچی: سائٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب نجی کمپنی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگڈر، بھگدڑ مچنے سے نالے میں گرنے سے 3 بچوں سمیت 8 خواتین جانبحق جبکہ ایک خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے۔

سائٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب نجی کمپنی میں راشن کی تقسیم اور راشن کی چھینا جھپٹی کے دوران بھگڈر مچ گئی جس سے کئی خواتین اور بچے قریبی نالے میں گر کر جاں بحق اور زخمی ہوگئے ،جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینسس کے ذریعے سول اور عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق و زخمی ہونے والوں کی شناخت روشن بی بی زوجہ محمد منیر عمر70سال(جاں بحق)، صابرہ زوجہ منیر عمر40سال(جاں بحق)، خرشیدہ زوجہ ظفر عمر40سال(جاں بحق)، سید وسیم ولد آصف عمر15سال(جاں بحق)، امِ حانی دختر ارشد عمر10سال(جاں بحق)، سعد ولد عمرزادہ عمر07سال (جاں بحق)، سکینہ زوجہ رشید عمر60سال(جاں بحق)، شہزادی زوجہ عمر عمر60سال(جاں بحق)، نسیم بیگم زوجہ شاہد عمر50سال(جاں بحق)، شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر50سال(خاتون جاں بحق)، شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر55سال(خاتون جاں بحق)، دیا بھارتی زوجہ دولت خان عمر19سال(زخمی)، بھاگیشیریں ولد ارجن عمر05سال(زخمی) ہوگئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں