پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کی کی اہلیہ انتقال کرگئیں

0
332

‏کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرعاصم حسین کی اہلیہ ڈاکٹر زرین عاصم کراچی میں انتقال کرگئیں۔ ڈاکٹر زرین طویل عرصے سے علیل تھیں اور ان کی عمر 66 برس تھی۔
ڈاکٹر زرین طویل عرصے سے کینسر کے مرص میں مبتلا تھیں۔ ڈاکٹر زرین حسین 15 مارچ 1979 کو ڈاکٹر عاصم حسین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔
ڈاکٹر زرین حسین کا جسد خاکی کل شام 4 بجے ان کی رہائش گاہ ایف بلاک ایف 120 نارتھ ناظم آباد سے اٹھایا جائے گا جبکہ نماز جنازہ بعد نماز عصر لنک روڈ سپر ہائی وے پر واقع ضیاء الدین یونیورسٹی کیمپس کی مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین بھی مسجد سے احاطے میں کی جانے گی جہاں ڈاکٹر عاصم کی والدہ بھی مدفون ہیں۔

ڈاکٹر زرین کی نمازجنازہ کل شام 5 بجے سپر ہائی وے لنک روڈ پر ادا کی جائے گی اور ڈاکٹر زرین کی تدفین ضیاء الدین میڈیکل یونیورسٹی لنک روڈ پر کی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں