کراچی میں چائنا کٹنگ کے بعد گوٹھ کٹنگ کا انکشاف، عدالت میں کیس دائر

0
93

کراچی: کراچی میں چائنا کٹنگ کے بعد گوٹھ کٹنگ کا انکشاف سامنے آگیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں نجف علی نامی گوٹھ کے نام پر مبینہ جعل سازی کے خلاف درخواست دائر۔ درخواست میں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے جعلی گوٹھ کے نام ہر زمیں الاٹ کر دی ہے۔ عدالت نے فریقین سے 17 فروری تک جواب طلب کرلیا۔

درخواست میں جو گوٹھ ظاہر کیا ہے اس علاقے میں اس نام سے گوٹھ کا وجود ہی نہیں اور ایک کم عمر بچے کے نام پر پلاٹ الاٹ کئے ہیں۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ یہی پلاٹ ہمیں الاٹ ہو چکے ہیں۔

ٰعدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ روینیو والے تو بنے بنائے فلیٹس گوٹھ آباد کے تحت الاٹ کر دیتے ہیں۔ کراچی میں منگھو پیر میں آفریدی کے نام پر گوٹھ بنا ہوا ہے۔

جسٹس حسن اظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس آفریدی بندے کی عمر کوئی 40 برس ہوگی۔ گوٹھ کو کم از کم سو برس کے بعد ڈکلیئریشن ملتی ہے اور چالیس برس کے بندے کے نام گوٹھ نہیں ہو سکتا۔ جن لوگوں نے ایسی سندیں جاری کی ان کے خلاف فوجداری کارروائی ہونی چائے۔ عدالت نے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرتے ہوئے سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں