کراچی میں مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد کمی آگئی، وزیر اعلیٰ سندھ کی اجلاس میں بریفنگ

0
90

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی میزبانی میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سینٹرز  (این سی او سی )  کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کو ملک میں کورونا  کی موجودہ  صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

سندھ میں 13 فیصد، خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں کیسز بڑھ رہے ہیں۔

کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 24 فیصد تھی، جس میں تین فیصد کمی کے بعد اب یہ شرح 21 فیصد ہوگئی۔

اور 67 فیصد  کیسز  کراچی  میں لاہور، اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی اور حیدرآباد سے آرہے ہیں۔ 500 مریض روزانہ ملک میں داخل ہورہے ہیں۔

کراچی میں 1210  مریض تشویشناک حالت میں ہیں  جو ملک میں بہت سب سے زیادہ ہے اور کراچی میں اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں انڈین ڈیلٹا ویرینٹ کی لہر جاری ہے جو کراچی میں زیادہ ہے اور سندھ حکومت نے 31 جولائی سے 8 اگست تک کورونا پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کیے  ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں