سندھ بھر میں یکم محرم سے 10 محرم تک قلم 144 لاگو، ڈبل سوری پر پابندی عائد

0
26

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں یکم محرم سے 10 محرم تک قلم 144 لاگو کردیا۔ 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق یکم محرم سے 10 محرم تک دوران اسلحہ لیکر چلنے، نفرت انگریز وال چاکنگ، پوسٹر، بینرز آویزاں کرنے پر پابندی ہوگی۔ نفرت انگریز آڈیو ویڈیو عوامی اجتماع میں چلانے پر بھی پابندی ہوگی۔ کیبل ٹرانسمیشن، وی سی ار، ہوٹل اور عوامی مقامات پر نفرر انگیز آڈیو ویڈیو چلانے پر بھی پابندی ہوگی۔

جلوس کے دوران جلوس کے گز گاہوں پر گھروں کی چھتوں پر جانے کی بھی پابندی ہوگی اور بغیر اجازت کے مجالس، ریلیز، جلسوں پر پابندی عائد کردی۔ مجلس و جلوس کے علاوہ 5 افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی نافذ کردی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں