بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان کے صوبائی صدر علی مدد جتک کی ملاقات

0
109

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی بلوچستان کے صوبائی صدر علی مدد جتک کی ملاقات۔
علی مدد جتک نے بلاول ہائوس کراچی میں پارٹی چیئرمین سے ملاقات کی۔ علی مدد جتک نے پارٹی چیئرمین کو بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ کے لیئے جاری تیاریوں پر بریفنگ دی۔

بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات میں کہا کہ عمران خان 18ویں ترمیم ختم کرکے صوبوں کو کالونیاں بنانا چاہتا ہے۔ اٹھارویں ترمیم ختم کرنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے طوفان خیز بحران کو پیپلز پارٹی بھی کنٹرول نہیں کرسکے گی۔ پاکستان کے تابناک مستقبل کے لیئے ناجائز، نااہل اور نالائق حکومت کو پویلیئن بھیجنا ناگزیر ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں