گوادر میں کورونا ایس او پی پر عمل درآمد نہ کرنے پر دکانیں سیل

0
21

گوادر: گوادر شہر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر لاک ڈاؤن پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر گوادر کے حکم پر تحصیلدار گوادر یعقوب شیخ کا پولیس اور لیویز کے ہمراہ کاروائی کی۔ تحصیلدار گوادر نے ایس او پیر کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد دکانوں کو سیل کردیا۔

تحصیلدار گوادر یعقوب شیخ نے کہا کہ گوادر میں کرونا کے باعث ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری ہے۔ دکانداروں کو متعدد روز سے انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز پرعمل کرنے کے احکامات دئیے جارہے تھے۔ گزشتہ روز بھی سی ایم او بلدیہ کے ہمراہ بازار کا دورہ کرکے دکانداوں سے درخواست کی گئی لیکن عمل نہیں کیا گیا۔ شہری ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں سے خریداری نہ کریں۔ کورونا سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط ہے تاجر شہریوں کا اور اپنا خیال رکھتے ہوئے ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کریں بصورت دیگر کاروائی ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں