ملک بھر میں کورونا کی مجموعی صورتحال

0
46

اسلام آباد: این سی او سی کے تازہ ترین اعداد شمار کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 63 ہزار 496 تک جا پہنچی۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 53 ہزار 652 ہے اور ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ ہوگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 46 اموات ہوئیں ہیں اور ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 5568 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 559 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

سندھ میں 9 ہزار 270 اور پنجاب میں 7 ہزار 831 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخواہ میں 2 ہزار 46 اور اسلام آباد میں 2 ہزار 634 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار 238 ہوگئی ہے۔

118 دوسرے نمبر مریضوں کی تعداد 89793 رپورٹ ہوئے ہیں اور کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 31890، بلوچستان 11424 ہوگئی ہے۔ اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد  14576, آزاد جموں و کشمیر 1888 گلگت میں 1807 ہوگئی ہے اور مجموعی طور پر 17 لاکھ 21 ہزار 660 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں