وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ملاقات

0
119

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) ملک ظفر اقبال کی ملاقات۔ چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن نے وزیراعلیٰ کو ادارے کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2020 پیش کی۔

اس موقع پر عثمان بزدار نے تحریک انصاف کی حکومت نے میرٹ اور شفافیت کے نئے کلچر کی بنیاد ڈالی ہے۔ میرٹ اور شفافیت سے ہی قومیں آگے بڑھتی ہیں اور اداروں میں بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں۔ اس ضمن میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں