آڈیو لیکس کا معاملہ، پاکستان بار کونسل کا سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

0
134

اسلام آباد: آڈیو لیکس کے معاملے پر پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ پاکستان بار کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو مستعفی ہونے کے لیے 7 دن کا الٹی میٹم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ جج کی سیاست دان کیساتھ ٹیلی فون کال سامنے آنے پر انہیں فوری مستعفی ہوجانا چاہیے، جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس بھی دائر کریں گے اور اگر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی مستعفی نہ ہوئے تو ان کے خلاف پاکستان بار کونسل سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کریگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں