صحافی اسد طور پر تشدد کا معاملہ، اسلام آباد پولیس نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

0
56

اسلام آباد: ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق صحافی اسد طور پر تشدد کا معاملہ، اسلام آباد پولیس نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔

گزشتہ رات صحافی اسد طور پر تشدد کا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس پر تحقیقات کے لئے اسلام آباد پولیس نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ٹیم کی سربراہی ایس پی صدر کریں گے، تحقیقاتی ٹیم کے ممبران میں ڈی ایس پی رمنا، ڈی ایس پی سپیشل برانچ اور ایس ایچ او شالیمار شامل ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی براہ راست نگرانی میں کام کرے گی اور وقوعہ میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کے لئے تمام سائنسی اور فارنزک طریقے بروئے کار لائے گی۔ اس کے علاوہ سی سی ٹی وی فوٹیج، سیف سٹی کیمروں اور دیگر ذرائع سے بھی مددلی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں