اسٹیل ملز ملازمین کی بحالی کا معاملہ، قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کا اجلاس بے نتیجہ موخر

0
157


اسلام آباد: قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کا 65 ویں زیر صدارت پروفیسر ڈاکٹر قادر خان مندوخیل منعقد ہوا۔



اجلاس میں انتظامیہ اسٹیل ملز افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ 4 ورکرز اور 3 آفیسر کی سپریم کورٹ کے آرڈر کے مطابق کٹوتی ہو رہی ہے، 5282 ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کیلئے حکومت پاکستان نے 14 ارب روپے جاری کئے ہیں جن میں سے 12 ارب روپے ملازمین کو دیئے جا چکے ہیں۔ 2 ارب روپے ابھی بھی اسٹیل مل کے پاس ہیں جن کی ملازمین کو ادائیگی کیلئے لیبرکورٹ سے اجازت لی جا رہی ہے اور جلد ادا کر دیے جائیں گے۔



خصوصی کمیٹی کے زرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی چیئرمین قادر خان مندوخیل حج ادائگی کیلئے روانہ ہورہے ہیں اور اجلاس کو موخر کیا گیا ہے تاہم حج سے واپسی کے دوران اسٹیل ملز کے نئے سی ای او کی تعیناتی عمل میں آجائے گی۔

اجلاس میں ایم این اے صلاح الدین ایوبی، ایم این اے کشور زہرہ، ایم این اے نوید امیر جیوا اور ایم این اے نواب شیر وسیر نے شرکت کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں