خواجا سراؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

0
143

کراچی: خواجا سراؤں کے وفد کی بندیا رانا سارہ گل سمیت 25 رکنی وفد کی پیپلز پارٹی میں شمولیت۔ پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے والوں میں ثنا احمد، شھزادی رائے دیگر شامل ہیں۔

خواجا سراؤں نے پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو ، وقار مھدی, سعید غنی جاوید ناگوری کی موجودگی میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

شمولیت کے موقع پر نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے پر خواجا سراؤں کو ویلکم کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی سب کے لئے ہے ہم رنگ نسل کا فرق نہیں رکھتی۔ خواتین، خواجا سراؤں اور دیگر 52 فیصد طبقے کو ووٹ دینے اور تعلیم حاصل کرنے سے روکا جاتا ہے۔ پیپلز پارٹی معذوروں مینارٹی سمیت خواجا سراؤں کو حقوق ملنے چاہئے۔ ہم چاہتے ہیں کے خواجا سراؤں کا معاشرے میں بہتر مقام بحال ہو۔

بندیا رانا کا کہنا تھا کہ واحد پیپلز پارٹی شھیدوں کی جماعت ہے جو ھر طبقے کا خیال رکھتی ہے۔ دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے ملک کے باہر فرار ہوجاتے ہیں۔ واحد آصف زرداری کی جس نے سالوں جیلوں میں گزارے۔ ہم بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں