عوام کی سہولت کے لیے دو عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

0
69

لاہور: ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ‏ریلوے انتظامیہ نے عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر عوام کی سہولت کے لیے اضافی رش کے پیش نظر دو عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

‏پہلی عید سپیشل ٹرین کراچی سٹی سے 19 جولائی کو دوپہر 1 بجے روانہ ہوکر کراچی کینٹ، حیدرآباد، روہڑی، رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور، خانیوال، فیصل آباد، سانگلہ ہل، وزیر آباد اور لالہ موسیٰ سٹاپ کرتی ہوئی اگلے روز دوپہر 2 بج کر 35 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔

 ‏دوسری عیدسپیشل ٹرین راولپنڈی سے 24 جولائی کو دن 11 بجے روانہ ہوکر لالہ موسیٰ، وزیر آباد، سانگلہ ہل، فیصل آباد، خانیوال، ملتان، بہاولپور، خانپور، رحیم یار خان، روہڑی، حیدرآباد، لانڈھی، ڈرگ روڈ اور کراچی کینٹ پر سٹاپ کرتی ہوئی اگلے دوپہر 1 بجکر 30 منٹ پر کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں