حکمران اتحاد کا قومی اسمبلی قبل از وقت تحلیل کرنے پر غور

0
73

کراچی: حکمران اتحاد کا قومی اسمبلی قبل از وقت تحلیل کرنے پر غور، قبل از وقت اسمبلی تحلیل کرنے سے انتخابات کے لئے 30 دن اضافی مل جائیں گے، قومی اسمبلی کی مدت 13 اگست 2023 کو مکمل ہوگی، اسمبلی کی مدت مکمل ہونے پر 60 روز میں انتخابات کروانا ہوں گے۔ اسمبلی قبل از وقت تحلیل کی گئی تو انتخابات 90 روز میں کروانا ہوں گے۔

گزشتہ روز وزیراعظم سے پیپلز پارٹی رہنماؤں اور مولانا فضل الرحمن کی ملاقات ٗ میں معاملے پر غور کیا گیا، حکمران اتحاد معاملے پر مزید مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گا، عیدالاضحیٰ کے بعد حکمران اتحاد کے سربراہی اجلاس میں معاملے پر غور کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں