آٹھ گھنٹے کی آنکھ مچولی کے بعد بالآخر علی امین گنڈاپور عرف شہد والی سرکار گرفتار

0
57

ڈیرہ اسماعیل خان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتاری سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں پتا نہیں ہے کہ انہیں کس ایف آئی آر میں گرفتار کیا جا رہا ہے، کہتے ہیں کہ گرفتاری ضروری ہےکیونکہ اوپر سے حکم ہے۔ انہیں پولیس پر اعتماد نہیں ہے، پرسوں ان کے خلاف عدالت میں کیسز کی تفصیلات بتائی گئیں، آج انہوں نے عدالت سے ضمانت لی اور باہر نکلے تو کسی اور تھانے میں ایک اور ایف آئی آر کرکے گرفتار کر رہے ہیں۔ علی امین گنڈا پور کے مطابق وہ سیشن کورٹ سے ہائیکورٹ میں آئے تو پولیس نے پیچھے سے سب کچھ بند کردیا اور بار روم میں گھسنے لگی، انہوں نے مناسب سمجھا کہ اس سے پہلے کہ پولیس کوئی قدم اٹھائے وہ گرفتاری دے دیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں