بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا

0
29

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ہیٹ ویو اور متوقع سمندری طوفان کے پیش نظر ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا کہ ایمرجنسی کنٹرول روم چوبیس گھنٹے کام کرے گا اور کسی بھی ہنگامی  صورتحال سے نمٹنے میں فوری مدد فراہم کرے گا۔ ایمرجنسی صورتحال کے دوران ریلیف ورکرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، سٹی وارڈنز، انجینئرز اور دیگر متعلقہ عملے کی دستیابی یقینی بنائی گئی ہے۔ تمام متعلقہ افسران اور دیگر عملے کی دن اور رات کی شفٹ میں تعیناتی کی گئی ہے۔ افسران ایسی جگہوں پر خاص توجہ دیں جہاں برساتی پانی کھڑا ہونے کی شکایات موصول ہوتی رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے کسی بھی علاقے میں ضرورت پڑنے پر ڈی واٹرنگ پمپس کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ ایسے انتظامات کئے جائیں کہ ساحلی علاقوں اور دیگر نشیبی جگہوں پر جلد از جلد نکاسی آب ممکن ہوسکے۔ برساتی نالوں کے چوکنگ پوائنٹس پر مسلسل نظر رکھی جائے تاکہ نکاسی کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے۔ تمام محکمے باہمی رابطے اور تعاون کے ذریعے کام کریں اور شہریوں کو زیاہ سے زیادہ ریلیف دیں۔ شہری گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں