بتیس کلو وزنی انٹیک ہار لاہور میں فروخت، سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت زولفی بخاری کے ملوث ہونے کا شُبہ

0
84

لاہور: ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے لاکر سے 32 کلو وزنی انٹیک ہار لاہور میں فروخت ہو چکا ہے۔ انٹیک ہار کی مالیت اربوں ڈالر میں بتائی جاتی ہے۔

زرائع کے مطابق ہار فروخت کرنے والوں میں تین نام سامنے آرہے ہیں جن میں آئین شکن سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق مثیر زلفی بخاری اور تحریک انصاف کے منظور نظر ڈاکٹر صمد شامل ہیں۔

تحریک انصاف کی خیبر پختونخواہ حکومت میں ‏ڈاکٹر صمد نے پاکستان کے قیمتی نوادرات بیرون ملک فروخت کیے تھے جس پر ڈاکٹر صمد کو نوکری سے نکال دیا تھا مگر آئین شکن عمران خان نیازی کی سفارش پر دوبارہ خیبرپختونخوا حکومت میں آثار قدیمہ کا ہیڈ تعینات کردیا گیا۔ ڈاکٹر عبد الصمد کے دفاع کے لئے عمران خان سمیت پوری حکومت میدان میں آئی تھی۔

‏زرائع کے مطابق انٹیک ہار کو بیچنے میں یا اسمگلنگ میں عمران خان کی حکومت اور پارٹی کے اعلی عہدیداران شامل ہیں عبد الصمد پر فیک ڈگری اور غیر قانونی بھرتیوں کے بھی الزام ہے۔

یاد رہے انٹیک ہار کوہستان پٹل سے 1997 میں ملا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں