دعا زہرا کی گُمشدگی کا معاملہ حل، دعا زہرا نے ظہیر احمد نامی شخص سے شادی کرلی

0
339

لاہور: کراچی پولیس نے لا پتہ لڑکی دعا زہرہ کا سراغ لگا لیا، دعا زہرہ کو لاہور میں ٹریس کیا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دعا زہرہ نے لاہور کے رہائشی سے نکاح کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے، دعا زہرہ اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ کرائے گی جسے میڈیا سے شیئر کیا جائے گا۔

زرائع کے مطابق دعا زہرا نے ظہیر احمد نامی شخص سے شادی کی اور ظہیر احمد شیر شاہ لاہور کا رہائشی ہے۔ دعا زہرا کے نکاح نامے کی فوٹو کاپی بھی مل گئی ہے۔ نکاح نامے کی تصدیق کے حوالے سے تفتیش کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں