کراچی و حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر اجلاس، سیکورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ

0
114

کراچی: سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر اجلاس ہوا اور سیکورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ کراچی میں 4995 جبکہ حیدرآباد میں 3971 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے چیف سیکرٹری سندھ کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سیکورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری نے کہا کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے، کمشنر کراچی، کمشنر حیدرآباد پولنگ انتظامات کو یقینی بنائیں۔

چیف سیکرٹری نے بتایا کہ کراچی میں 4995 جبکہ حیدرآباد میں 3971 پولنگ اسٹیشنز پر انتخابات ہوں گے۔

اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہونگے، جس میں 60 ہزار سرکاری ملازمین کی خدمات لی جائیں گی۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا سیکوورٹی پلان تیار ہے، کراچی میں 38233 جبکہ حیدرآباد میں 24 ہزار اہلکار سیکورٹی پر مامور ہوں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں