پاک بحریہ کے جہاز کا برطانیہ کی بندرگاہ پورٹسمٶتھ کا دورہ

0
60

اسلام آباد: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کا برطانیہ کی بندرگاہ پورٹسمٶتھ کا دورہ کیا۔ بندرگاہ آمد پر میزبان بحریہ اور پاکستان کے سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔

مشن کمانڈر نے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کے ہمراہ میزبان حکام سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مشن کمانڈر نے امیرالبحر کی جانب سے برطانیہ کے عوام بالخصوص راٸل بحریہ کیلٸے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔

برطانیہ میں تعینات پاکستان کے سفیر جناب معظم علی خان نے بھی پی این ایس ذوالفقار کا دورہ کیا۔ دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ بحری مشق ”واٸٹ اسٹار“ میں بھی حصہ لیا اور مشق کے دوران جدید بحری آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا۔

پاک بحریہ کے جہاز کا یہ دورہ اور مشترکہ مشق میں شرکت دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں