کراچی میں وکیل کی اسسٹنٹ خاتون کا چھریوں کے وار سے قتل

0
162

کراچی: شہر قائد میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں نامعلوم شخص نے چھریوں کے وار کرتے ہوئے سٹی کورٹ کے وکیل کی اسسٹنٹ کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اندوہناک واقعہ نیو کراچی سیکٹر فائیو جے میں پیش آیا، ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون گلی سے گزر رہی تھی کہ نامعلوم شخص نے ان پر حملہ کیا اور چھریوں کے وار کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں، خاتون کی شناخت صبا کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے واقعے سے متعلق اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ خاتون صبا سٹی کورٹ کےلئے نکلی تھی، مقتولہ سٹی کورٹ کے وکیل کی اسسٹنٹ تھی، واقعے سے متعلق اہلخانہ لا علم ہیں۔

واقعے کے بعد نامعلوم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جاں بحق خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ملزم کی کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

یاد رہے یکم دسمبر کی صبح کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 13 میں نامعلوم ملزمان نے کار پر فائرنگ کی تھی ، جس کے نتیجے میں کار سوار سندھ بار کونسل کے سیکرٹری عرفان مہر جاں بحق ہوگئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں