عدالت کا غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسران اور بلڈرز کیخلاف کارروائی کا حکم

0
120

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے بلڈرز کے خلاف کریمنل کارروائی کا بھی حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں آگرہ تاج کالونی میں 7 منزلہ عمارت کی غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا کہ 7 منزلہ عمارت بن گئی جہاں گراؤنڈ پلس ٹوسےزیادہ کی اجازت نہیں۔

جسٹس ظفر احمد راجپوت نے استفسار کیا افسران کی ملی بھگت کے بغیر بڑےپیمانے پر غیر قانونی کیسےممکن ہے؟ کیا ان افسران کے خلاف کارروائی شروع کی؟۔ وکیل ایس بی سی اے نے بتایا افسران کیخلاف انکوائری شروع ہوگئی، نام ظاہر ہونا باقی ہیں اور بلڈرکے خلاف ٹرائل کورٹ میں کمپلین دائر ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے افسران کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
دے دیا۔

عدالت نے بلڈرز کے خلاف کریمنل کارروائی کا بھی حکم دیتے ہوئے 18 جنوری کو ایس بی سی اے حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں