مالیاتی امور میں جوابدہی کا نظام قائم کرنا اشد ضروری ہے، گورنر بلوچستان

0
116

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ ملکی نظام کو استحکام بخشنے کیلئے تمام قومی اداروں کے مالیاتی امور میں نظم وضبط اور انتظامی معاملات میں شفافیت اور جوابدہی کا نظام قائم کرنا اشد ضروری ہے۔ موجودہ حکومت نے انتظامی اور مالیاتی نظم وضبط کو بہتر بنایا ہے تاہم اچھی طرز حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنٹرولر جنرل آف اکاﺅنٹس پاکستان فرخ احمد حمیدی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کے دوران اکائونٹنٹ جنرل بلوچستان نصراللہ جان اور ڈی جی آڈٹ (لوکل کونسل) بلوچستان ڈاکٹر پیربو سچی لال بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ قومی سطح کی پالیسیوں کو نہ صرف معاشرتی ضروریات اور موجودہ صورتحال کی عکاس ہونا چاہئے بلکہ عوام کی حقیقی مسائل ومشکلات کے پائیدار حل کا ضامن بھی ہونا چاہئے۔ پالیسیوں پر مقررہ وقت کے اندر عملدرآمد سے ہی ان کے ثمرات عوام تک پہنچا سکتے ہیں۔ گورنر یاسین زئی نے کہا کہ سول سروسز کا مقصد خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہونا ہے۔ اگر یہ شعار صحیح معنوں میں اپنا لیا جائے تو عوام کی کئی مشکلات ان کی دہلیز پر ہی حل ہو جائیں گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں